Qandeel Baloch Qatil Mein Nia Mor

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم حق نواز نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم قندیل بلوچ کے بھائی عارف نے وسیم اور مجھے قتل کے لئے اکسایا تھا، عارف نے یقین دلایا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد کیس کے مدعی ہوں گے اور سعودی عرب میں مقیم تینوں بھائی والد کو منا لیں گے۔

حق نواز نے پولیس کو مزید بتایا کہ وسیم نے یقین دلایا تھا کہ قندیل کو قتل کرتے ہی ویزہ تیار ہوگا اور آپ کو سعودی عرب میں ملازمت دلوائی جائے گی۔ حق نواز نے مزید بتایا کہ وسیم نے کہا تھا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تمام تر ذمہ داری وہ قبول کرے گا۔

Check Also

Panamagate JIT: There is nothing to fear as our hands are clean, asserts PM

  Prime Minister Nawaz Sharif on Thursday hoped that he and his family would come …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *