کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکار کو افطاری کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے سروں پر گولیاں ماریں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سندھ پولیس پر رواں سال کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

Check Also

دانتوں میں کیڑے سے بچنے کے لئے آپ کو کیا کھانا چاہیے؟ معروف ڈینٹسٹ نے بہترین مشورہ دے دیا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کو کیڑالگنے سے بچانے کے لیے ہم کئی جتن کرتے ہیں تاہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *