سلما ن خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ کی کل سے نمائش شروع

ممبئی:سلمان خان کی نئی فلم ’ ٹیوب لائٹ ‘ کل سے ریلیز ہو نے جارہی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا یہ فلم باہو بلی اور عامر خان کی دنگل جیسی بڑی فلمز کی لائن میں شامل ہوتی ہے کہ ان کا ایکارڈ توڑتی ہے۔ عامر خان کی فلم دنگل چین سمیت پوری دنیامیں خوب بزنس کررہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ باہو بلی2نے بھی کافی دھوم مچا رکھی ہے۔ اب انتظار ہے کہ کل ریلیز ہو نے والی سلمان خان کی یہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ دکھاتی ہے۔اس فلم میں سلمان خان بہت سی بھارتی حسیناﺅں کےساتھ اداکاری کے بعد چینی حسینہ کیساتھ اپنے جوھر دکھاتے نظر آئیں گے۔بھارت کے بڑ ے شہروں میں اس فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ہو چکی جس سے پتہ چلتا ہے کہ سلمان خان کی یہ فلم بھی اچھا بزنس کرے گی۔یہ فلم کبیر خان کی ہدایتکاری میں مکمل ہوئی ہے اور اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژوژو کیساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور سہیل خان بھی شامل ہیں۔

Check Also

Panamagate JIT: There is nothing to fear as our hands are clean, asserts PM

  Prime Minister Nawaz Sharif on Thursday hoped that he and his family would come …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *