سرفراز احمد نے بھارت کیخلاف میچ میں کی گئی غلطیوں کا اعتراف کر لی

پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے کہاہےکہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی جو پلاننگ تھی اس پر موجود رہنے کی کوشش کی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سرفرازاحمد نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے گروپ میچ میں پلاننگ کے تحت اس پر رہنے کی کوشش کی۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ عماد وسیم کو زیادہ اوور کروادئیے گئے۔اس کو تین اوورز کے بعد تبدیل کردینا چاہئے تھا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس میچ پر مزید بات ویسے کرنا مناسب تو نہیں ۔بھارت کو 40 اوورز تک 2سو رنز پر رکھاہواتھا تاہم بھارت کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔ پاکستان نے بھارت کو کنٹرول کیاہواتھا۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ بھارت کے کھلاڑی آؤٹ نہیں کئے تاہم ان کا قابو میں کیاہواتھا۔ آخری اوورز میں بھارت کے کھلاڑیوں کے دو کیچ چھوٹ گئے اور پاکستان کے دو اہم بالرز آخری اوورز میں ان فٹ ہوگئے جس سے ٹیم کو نقصان ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان یہ میچ بھارت سے ہار گیا تھا۔

Check Also

دانتوں میں کیڑے سے بچنے کے لئے آپ کو کیا کھانا چاہیے؟ معروف ڈینٹسٹ نے بہترین مشورہ دے دیا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کو کیڑالگنے سے بچانے کے لیے ہم کئی جتن کرتے ہیں تاہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *